
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں 86.40 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اور پاکستان کے لیے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
ارشد ندیم کی لاہور ایئرپورٹ پر آمد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ اور ہار پیش کیا۔
اس موقع پر پنجاب اسپورٹس بورڈ کے مختلف عہدیداران بھی موجود تھے۔ ایئرپورٹ کے باہر نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، اور ڈھول کی تھاپ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنے والدین کی دعاؤں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میرے کوچ کی محنت کا یہ نتیجہ ہے اور میں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ میرا گول ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کروں۔
مزید پڑھیں: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم کی ایک تھرو نے انہیں فائنل تک پہنچا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل کا تمغہ ہمیشہ قابل اعزاز ہوتا ہے، چاہے وہ 70 میٹر کی تھرو پر ملے۔ ایشین چیمپئن شپ میں تقریباً 50 سال بعد ہمیں گولڈ میڈل واپس آیا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کردیا کہ محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ان کی کامیابی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کے نام پر میاں چنوں میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیتفراہم کی جا سکے۔
ارشد ندیم نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں گرم موسم کی وجہ سے ممکن ہے کہ میں ٹریننگ کے لیے یوکے جاوں تاکہ ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کی بہترین تیاری کرسکوں۔
انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی قوم کی طرح اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان زندہ باد۔
سر یہ ہے آپ کا اصل وژن
جب اتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنی مکروہ نمائش کیلئے استعمال کرنا تھا تو “سر یہ سب آپ کا وژن ہے” جیسی جعلی ویڈیوز بنانے تک چلے گئے
آج وہی ارشد ندیم 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر آیا تو کوئی اردلی وزیر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا pic.twitter.com/6aY3Ky5icI— Mian Dawood (@miandawoodadv) June 1, 2025
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News