Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل پر موصول ہونے والی خبروں سے صارفین پریشان، سروس بند کرنے پر مجبور

Now Reading:

موبائل پر موصول ہونے والی خبروں سے صارفین پریشان، سروس بند کرنے پر مجبور
موبائل پر موصول ہونے والی خبروں سے صارفین پریشان، سروس بند کرنے پر مجبور

ایک انتہائی دلچسپ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل صارفین مختلف ایپس سے موصول ہونے والی نیوز الرٹس کی بھرمار سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔

ریوٹرز انسٹیٹیوٹ کی عالمی رپورٹ کے مطابق، 79 فیصد موبائل صارفین اپنے معمول کے ہفتے کے دوران کوئی ایک بھی نیوز الرٹ وصول نہیں کرتے، جبکہ 43 فیصد نے جان بوجھ کر یہ الرٹس بند کی ہوئی ہیں، صارفین کی بڑی تعداد ان اطلاعات کو یا تو بہت زیادہ سمجھتے ہیں یا غیر پھر ضروری۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوز پبلشرز الرٹس بھیجنے کے لیے خاص احتیاط سے کام لیتے ہیں، یہ صارفین کو بھجنے سے پہلے ان کی تعداد اور وقت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ ہیلتھ: ایڈوانس فیچرز کیلئے سبسکرپشن ماڈل پر غور

ان سب کے باوجود گزشتہ دہائی میں چند ممالک ایسے بھی ہیں جن میں نیوز الرٹس کی شرح کافی بڑھی ہے ان میں امریکہ اور برطانیہ سر فہرست ہیں۔

Advertisement

امریکہ میں 2014 سے 2024 تک یہ شرح 6 فیصد سے بڑھ کر  23 فیصد، جبکہ برطانیہ میں 3 فیصد سے 18 فیصد تک ہوگئی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صارفین مختلف قسم کی موبائل اطلاعات  جیسے کھیلوں کے نتائج، کیلنڈر، میسجز، اور سوشل میڈیا سے بھی  کافی پریشان ہیں۔
برطانیہ میں گوگل نیوز اور ایپل نیوز جیسی ایپس کافی استعمال ہوتی ہیں لیکن صارفین شکایت کرتے ہیں کہ یہ ایک ہی خبر پر بار بار الرٹس بھیجتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں، سی این این، گوگل نیوز اور فاکس نیوز خبروں کی اطلاعات بھیجنے میں سرفہرست ہیں۔

تحقیق کے مطابق، اگر الرٹس میں ضرورت سے زیادہ سنسنی خیزی ہو یا غیر متعلقہ اطلاعات ہوں تو صارفین ان کو اہمیت نہیں دیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر