Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں نکاح پر پابندی کے خلاف کانفرنس کا اعلان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں نکاح پر پابندی کے خلاف کانفرنس کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں نکاح پر پابندی کے خلاف کانفرنس کا اعلان

جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 18 سال سے کم عمر میں شادی کے خلاف ہونے والی قانون سازی کے خلاف کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کی اسلامی شناخت ختم کی جا رہی ہے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں کم عمر نکاح کے قانون کے خلاف ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے اس قانون کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اس قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔

کے پی کے میں پیپلزپارٹی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک شخص نے لطیفہ سنایا پیپلز پارٹی کا احتجاج اس لئے نہیں کہ کرپشن ہورہی ہے بلکہ اس لئے کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وسائل صوبوں کے ہوں گے تو شرائط بھی صوبوں کی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9/11 اور سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد امت مسلمہ کو پکارا تھا کہ ہمارا کردار کیا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے چین کی قیادت میں ایشیا کے نیا معاشی ٹائیگر بننے کی بات کی اور کہا کہ مودی کی حماقتوں کی وجہ سے ہم جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بھارت کی جانب سے جارحیت کے امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دفاعی اداروں پر مکمل اعتماد ہے، ہماری فورسز ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

 مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے 40 ارب روپے کی کرپشن کی صورتحال بیان کی ہے، جس میں خدشہ ہے کہ 200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے رابطہ، پرائیویٹ حجاج کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کی درخواست

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کو قانون سازی کی وجوہات بتایا گیا ہے، لیکن کم عمر کی شادی پر قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کے خلاف ہر صوبے میں جلسے کریں گے اور اسلام کی حاکمیت اور آئین و قانون سمیت اسلامی بیانیہ عوام تک پہنچائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس اور دیگر معاملات پر صدر مملکت دستخط نہیں کرتے، اور قرآن و سنت کے منافی قانونی سازی ہو رہی ہے، جو آئینی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیت پر جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں قانونی سازی کرکے زنا کو گناہ اور جرم کے زمرے سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قانونی زنا کو دعوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر