Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری پاکستان کے جائز مؤقف کی حمایت کرے، نواز شریف

Now Reading:

عالمی برادری پاکستان کے جائز مؤقف کی حمایت کرے، نواز شریف
نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لاہور سے دبئی کیلئے روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین، تُرکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور دیگر ممالک کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو خود یہ احساس ہونا چاہیے کہ اس کی منظور کردہ قراردادوں، بالخصوص مسئلہ کشمیر پر، عمل درآمد کو یقینی بنانا صرف رکن ممالک ہی نہیں بلکہ خود ادارے کی ساکھ اور ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین آج بھی عالمی ضمیر کے لیے ایک امتحان ہیں۔ دونوں تنازعات کی مثالیں دنیا کے سامنے موجود ہیں اور انہیں مزید نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل صرف خطوں کے لیے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف امن، خودمختاری اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے، جس کی بین الاقوامی سطح پر حمایت نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ عالمی اصولوں کی بقاء کے لیے بھی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر