Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، ایران نے اسرائیل پر خیبر میزائل داغ دیئے

Now Reading:

امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، ایران نے اسرائیل پر خیبر میزائل داغ دیئے
امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، ایران نے تصدیق کردی، نیتن کی ٹرمپ کو مبارکباد، ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو وارننگ دے دی

امریکا نے رات گئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا صدر ٹرمپ کا جرات مندانہ فیصلہ تاریخ بدل دے گا۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

Advertisement

امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے

Image
Advertisement

ایران نے امریکی حملوں کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یروشلم اور تل ابیب کے آسمانوں پر میزائل انٹرسیپشن (روکنے) کی کارروائیاں واضح طور پر دیکھی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے داغے گئے متعدد میزائل شمالی اور وسطی اسرائیل میں آ کر گرے۔

Image

Advertisement

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں 10 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں تل ابیب، حیفہ، نس زیونا، ریشون لتسیون اور دیگر اہم شہر شامل ہیں۔

Image

میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود تمام کمرشل اور نجی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں، تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مصر اور اردن کے ساتھ زمینی سرحدی راستے کھلے رہیں گے۔

Image

ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیلی دفاعی نظام متحرک ہو گیا اور مختلف شہروں کی فضا میں میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 تل ابیب کی فضاؤں میں شعلے اور انٹرسیپشن کے مناظر عام دیکھے گئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Advertisement

Image

تاہم، صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور خطے میں ایک ممکنہ وسیع جنگ کے خطرات مزید گہرے ہو گئے ہیں، بین الاقوامی برادری کی نظریں اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مرکوز ہیں۔

امریکی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

امریکی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری سرگرمیوں کو نشانہ بنا کر اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی (Non-Proliferation Treaty)  کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

Advertisement

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ آج صبح کے واقعات انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور خطرناک نوعیت کے ہیں، جن کے دور رس نتائج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو امریکا کے اس غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی خودمختاری، عوام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل نے امریکی حملے کو خطرناک قرار دے دیا

یو این سیکریٹری جنرل نے امریکی حملے کو خطرناک قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

Advertisement

 انتونیو گوتریس نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے میں فوری کردار ادا کری، وہ ایران کے خلاف امریکی طاقت کے ممکنہ استعمال سے شدید پریشان ہیں۔

سیکریٹری جنرل گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق تنازع کے تیزی سے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کردی

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے ایک بیان میں جوہری سائٹس پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

  ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران اپنےقومی صنعت کی ترقی روکنےکی اجازت نہیں دےگا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے کہا کہ اہم تنصیبات پر امریکی حملےکےباوجودایران ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھےگا۔

اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ

 ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

امریکی صدر نے کہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے اور اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر نیتن یاہو کی ٹرمپ کو مبارک باد

ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا صدر ٹرمپ کا جرات مندانہ فیصلہ تاریخ بدل دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن رائزنگ لائین میں اسرائیل نے حیرت انگیز کام کیا مگر ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف آج رات کی کارروائی کرکے امریکا نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی اور ملک نہیں کر سکتا تھا۔

Advertisement

 

ایران پر حملہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد ہے، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس نے ایران پر حملہ ٹرمپ کیخلاف مواخذےکی بنیاد قرار دے دیا

امریکی رکن کانگریس نے ایران پر حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد قرار دے دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں امریکی خاتون رکن کانگریس  الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر بمباری کا تباہ کن فیصلہ آئین اور کانگریس کے جنگی اختیارات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ نے جذبات میں آ کر ایک ایسی جنگ کا خطرہ مول لیا ہے جو ہمیں نسلوں تک الجھاسکتی ہے۔

Advertisement

الیگزینڈریا کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر اور واضح طور پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی بنیاد ہے۔

امریکا نے ایرانی جوہری سائٹ پر حملوں میں 6 بنکر بسٹر بم اور 30 ٹوما ہاک میزائل استعمال کیے

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کےفردو جوہری سائٹ حملےمیں امریکی بی ٹو (B2) بمبار طیاروں نے 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

امریکی میڈیاکے مطابق امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملےمیں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔

واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

Advertisement

 

امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، جوہری مواد کے اخراج کا امکان نہیں، ایران کا دعویٰ

اسرائیل رواں سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی اخبار

 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا، جوہری تنصیبات سے کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کا امکان نہیں ہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ایرانی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایاگیا اور اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے۔

Advertisement

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حملےسے پہلے جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیاتھا اور نشانہ بنائےگئےسائٹس میں کوئی موادنہیں تھاجواخراج کاباعث بنے۔

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

 

اب امن کا وقت ہے، ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے، ایران پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بیان

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے۔

Advertisement

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات شاندار کامیاب حاصل کی، اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے اور  ایران کوفوری طورپررکنا ہوگا ورنہ دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

 

امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

لائیو: امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی امریکہ کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت

لائیو: ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے، امریکا بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوگیا

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد لاطینی امریکہ کے کئی ممالک کے رہنماؤں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement

Cuba's new president Miguel Diaz-Canel makes first trip to old Cold War foe US | The Straits Times

کیوبا کے صدر میخائیل ڈیاز نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Chili: Gabriel Boric lance sa présidence en citant Allende – L'Express

چلی کے صدر گیبریل بورگ نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام غیرقانونی ہے، طاقت کا ہونا آپ کوقواعد کی خلاف ورزی کا اختیار نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایرانی جوہری سائٹ پر حملوں میں 6 بنکر بسٹر بم اور 30 ٹوما ہاک میزائل استعمال کیے

Mexico foreign minister, US official hold call on bilateral issues | Reuters

Advertisement

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے تنازع کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: “ہم اپنی پرامن خارجہ پالیسی اور آئینی اصولوں کے تحت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ علاقائی ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔”

Venezuela FM: Who is behind the country’s political and economic stalemate?

وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گِل نے ٹیلیگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ:”وینزویلا امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی درخواست پر کی گئی اس بمباری کی سخت اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم فوری طور پر تمام دشمن کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

Colombian president asks undocumented Colombians in the United States to return

کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنصیبات پر امریکی حملے سے خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی، انہوں نے مغربی رہنماؤں کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

American Congress News - Latest Updates & Stories - SAMAA TV

Advertisement

ٹرمپ کے اس غیر قانونی اقدام کے بعد امریکی کانگریس کے رہنماؤں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

 

امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے،اسرائیلی میڈیا

Advertisement
امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے

امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے ہیں۔ ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ دعویٰ اسرئیلی میڈیاکی جانب سے سامنے آیاہے۔

Advertisement

اسرائیلی اخبارنے یہ دعویٰ اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے سامنے آیاہے۔ اخبار کے مطابق قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو  پہلاہدف ہیے ۔

اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اگر کارروائی کی اجازت دے دی گئی تواس پر عمل درآمد کریںگے۔

Advertisement

مشرقی بحرالکاہل میں مائیکرونیشیا میں امریکی حدود میں واقع گوام میں امریکی اسٹریٹجک بیس کی طرف رواں دواں ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ بی-2 بمبار ایران سے تقریباً 3500 کلومیٹر دور واقع امریکی اہم بیس ڈیاگوگارشیا کی طرف سفر جاری رکھیں گے یا نہیں۔

اسرائیلی اخبار نے ایرانی جوہری تنصیب فردو کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تین ممکنہ پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر