Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا “بشارت الفتح” آپریشن کا آغاز، قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ

Now Reading:

ایران کا “بشارت الفتح” آپریشن کا آغاز، قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ

ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف “بشارت الفتح” کے نام سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے دوحہ (قطر) اور عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد میزائل داغے گئے۔

قطر کی فضائی حدود ایران کے فضائی حملوں کے پیش نظر پہلے ہی بند کر دی گئی تھی، جب کہ ایرانی حملوں کے دوران دوحہ میں ایئر ڈیفنس سسٹم بھی فعال کر دیا گیا۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دوحہ میں دھماکے سنے گئے ہیں، جن کے بعد مقامی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، آپریشن میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈے کو 6 میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ، عراق میں بھی ایرانی افواج نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں، جس کی تفصیلات اسرائیلی میڈیا نے بھی فراہم کی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر، امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو قطر میں موجود خطرناک مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے سفارتخانوں کے ذریعے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

اس آپریشن کا مقصد ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے ردعمل میں انجام دیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر