عیدالاضحیٰ اور سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری / فوٹو
پاکستان بھرمیں عیدالاضحیٰ، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی جاری ہے ۔ شہدائے معرکہ حق کوسلام عقیدت کیاگیا۔
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اہلیان پاکستان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانورقربان کررہے ہیں۔
دن کاآغازمساجد میں ملکی سلامتی،امت مسلمہ کی بہتری،ترقی،خوشحالی کیلیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کےلئے خصوصی دعاکی گئی۔
اس موقع پرمعرکہ حق میں وطن کےلئے قربان ہوجانے والے جوانوں کوزبردست سلام عقیدت پیش کیاگیا۔
عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں!
علمائے کرام نے نمازعید کے خطبات میں سنت ابراہیمیؑ کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد،کراچی،لاہو،کوئٹہ اورپشاورسمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید ادا کی گئی۔ ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
نمازعید کے بعد ملک بھرمیں سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے جارہے ہیں۔
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اورباقیات کوتلف اورصفائی ستھرائی کیلیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

صدر،وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی قوم کو مبارکباد
صدرزرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزرائے اعلیٰ اورگورنرزنے قوم کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباددی ہے۔
قصاب چھریاں اور بگدے لئے گلیوں میں نکل پڑے
علاوہ ازیں سنت ابراہیمیؑ کیلئے قصاب چھریاں اوربگدے لئے گلیوں میں نکل پڑے۔ کسی کو قصاب نہ ملا تو وہ موسمی قصابوں کو پکڑلایا۔
چھوٹے بڑے سبھی اپنے جانوروں کو قربان کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ قصابوں کے نخرے اور ریٹ بڑھ گئے ۔

بچہ پارٹی سج دھج کے تیار،بعض اپنے جانور قربان ہونے پرافسردہ
دریں اثنا بچہ پارٹی بھی سج دھج کے تیار ہے ۔ بعض بچے اپنے جانور قربان ہونے پرافسردہ ہیں ۔
رات بھر خدمت کی۔کھلایا پلایا، سجایا،نہلایااور پیار کیا ۔ اب قربان ہونے پر بچے افسردہ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
