 
                                                      یوکرین کا روسی ایئر بیس پر مبینہ حملہ / فوٹو ایکس گریب
یوکرین نے روسی ایئربیس پر حملہ کرکے 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ یہ حملہ سائبیرین علاقے میں کیاگیا۔
حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایاگیاہے۔ یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔
مزید پڑھیں : یوکرین امن مذاکرات کو ثبوتاژ کررہاہے ، مطالبات غیرسنجیدہ ہیں،روس
حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
پوسٹ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیلیا ائیربیس پر روس کے اسٹریٹجک بمبار طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
BREAKING: Russian experts are demanding tactical nuclear strikes on Ukraine after today’s attack on Russia’s strategic bombers.
“This is Russia’s ‘Pearl Harbor,’” said military blogger Roman Alekhin. pic.twitter.com/4p9gUZ11W2
— Defence Index (@Defence_Index) June 1, 2025
واضح رہے کہ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجوداہداف پرروایتی وایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
روسی ائیر بیس روسی علاقے ایرکٹسک کے شمال میں واقع ہے ۔ محاذِ جنگ سے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پرہے۔
NEW: Exclusive footage shows Ukraine’s SBU drones striking Russian strategic bombers today at Olenya Air Base. pic.twitter.com/q6rYMkFP5R
— Clash Report (@clashreport) June 1, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 