اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خان یونس کے جنوبی علاقے سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں یرغمالیوں کی شناخت جڈی ویسٹن ہاجی اور گادی ہاجی کے طور پر کی گئی ہے، جڈی اور گادی کو 7 اکتوبر 2023 کو کیبوٹز نیر اوز سے اغوا کیا گیا تھا۔ جڈی کی عمر 70 سال جبکہ گادی کی عمر 72 سال تھی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی حماس کو ایک بار پھر صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی
حکام نے نیشنل فارنسک انسٹی ٹیوٹ میں شناختی عمل مکمل کرنے کے بعد خاندان کو ان کی لاشوں کی بازیابی کی اطلاع دی۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے مغویوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اور آپریشن میں شامل فوجی دستے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
