Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی، اسپتال اور متعدد عمارتیں تباہ، متعدد ہلاکتیں، سیکڑوں زخمی

Now Reading:

ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی، اسپتال اور متعدد عمارتیں تباہ، متعدد ہلاکتیں، سیکڑوں زخمی
صبح سویرے ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ، شدید نقصانات کی اطلاعات

ایران نے جمعرات کی صبح ایک بار پھر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو براہِ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں شدید تباہی ہوئی ہے، تازہ ترین میزائل حملوں سے جہاں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں، وہیں ایک میزائل اسپتال کو بھی لگا ہے، جس سے اسپتال میں بھی تباہی پھیلی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ میزائل حملے نہ صرف زیادہ طاقتور تھے بلکہ جدید ترین گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی سے لیس تھے، جس نے تباہی کے دائرے کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتیں منہدم، سڑکیں تباہ ہوئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوا، ایمرجنسی سائرن اور ریسکیو کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ دھماکوں کے بعد جگہ جگہ آگ لگنے کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔

اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ

Advertisement

آج جمعرات کے روز، اسرائیل کے داخلی محاذ (Home Front Command) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے ہیں، جنہیں مختلف علاقوں میں ٹریک کیا گیا۔ اس دوران کئی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

ایران کا اسرائیل پر 'سجیل' میزائل سے تازہ حملہ پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال

اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ دو دیہاتوں کے باشندوں کو، جو جوہری تنصیبات کے قریب واقع ہیں، فوری طور پر گھروں سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ وہ متوقع حملوں کی زد میں ہیں۔

داخلی محاذ نے مزید بتایا کہ تل ابیب اور شمالی اسرائیل کے الجلیل کے متعدد علاقوں میں دوبارہ ڈرون حملوں کے خدشے کے پیش نظر سائرن بجائے گئے اور عوام کو پناہ گاہوں میں جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، ایران نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس میں 20 سے 30 کے درمیان میزائل شامل تھے۔

ایرانی میزائلوں نے کئی اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا

Advertisement

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایرانی حملے میں زخمیوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی میزائلوں نے براہِ راست اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں تل ابیب، رمات گان (جہاں اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج واقع ہے) حولون، بئر السبع شامل ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارہ فارس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف ڈرونز بھی روانہ کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق تل ابیب کے بڑے علاقے میں متعدد مقامات پر براہِ راست میزائل حملے ہوئے ہیں، جن کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، رمات گان میں 15 افراد زخمی ہوئے، جب کہ وولفسن اسپتال نے تصدیق کی کہ اس کے پاس 16 زخمی لائے گئے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ یہ زخمی حولون میں میزائل گرنے کی جگہ سے لائے گئے تھے۔

Aftermath of a missile strike from Iran on Israel, in Ramat Gan

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق، متعدد مقامات پر میزائل گرنے کے بعد انہیں مدد کے لیے کالیں موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فائر بریگیڈ کی ترجمان نے قومی ریڈیو کو بتایا کہ تل ابیب اور بئر السبع میں براہِ راست حملے ہوئے ہیں۔ بعض عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی لوگ ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے بڑے علاقے میں 5 مقامات پر شدید تباہی ہوئی ہے اور وہاں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ ایک ایرانی میزائل نے بئر السبع کے ساروکا اسپتال کو براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق، اسپتال کی ایک پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ یہ اسپتال غزہ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کرتا ہے۔

ساروکا اسپتال کی تباہی

May be an image of skyscraper

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی میزائل نے ساروکا اسپتال کو بھی نشانہ بنایا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو علاج کے لیے اسی اسپتال میں لایا جاتا ہے۔

ساروکا اسپتال اسرائیل کے جنوبی شہر بیر السبع (Be’er Sheva) میں واقع ہے، جس کی عمارت کو ایران کی جانب سے فائر کیے گئے ایک میزائل نے نشانہ بنایا ہے، جس سے اسپتال کی ایک پوری عمارت منہدم ہوگئی ہے۔

ایران کے میزائل حملے کے بعد کی ابتدائی ویڈیوز یا عینی شاہدین کے بیانات میں دھماکے کی آواز، آگ کے شعلے اور ایمرجنسی کا فوری ردعمل دکھایا جا رہا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل لگنے کے بعد خطرناک مواد کے رساؤ کے باعث ساروکا اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اصل نشانہ ساروکا اسپتال نہیں، فوجی تنصیبات تھیں

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، اصل ہدف اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر تھے جو اسپتال کے قریب واقع ہیں۔

ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوجی انفرا اسٹرکچر کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ اسپتال کو بم دھماکے کی لہر سے نقصان پہنچا۔ وہ اصل نشانہ نہیں تھا۔ نشانہ سائبر وار کا مرکز تھا، جو ڈیجیٹل کمانڈ اور ہزاروں فوجیوں پر مشتمل ایک حساس تنصیب ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کسی فوجی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ ایک اسپتال پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔اسی طرح، ایک ایرانی میزائل نے مغربی کنارے کی بڑی اسرائیلی بستی ”آریئل” کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا، جبکہ وادی اردن (Jordan Valley) میں بھی ڈرون حملے جاری ہیں۔

جوابی اقدام کے طور پر اسرائیلی فوج نے ایران کے اندر واقع قریہ ”اراک” اور ”خنداب” (جہاں جوہری تنصیبات واقع ہیں) کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم دیا، تاکہ اسرائیل کی جوابی فوجی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Advertisement

ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ کرَج (تہران کے مغرب میں) میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور وہاں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، اسرائیل نے آج صبح خنداب کی ہیوی واٹر تنصیب کے قریب حملہ کیا ہے۔

اسرائیل کی اسٹاک ایکسچینج بھی نشانہ بنی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جمعرات کی صبح ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے ایک رمت گان کے علاقے میں واقع اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج (بورس) کی عمارت سے آ ٹکرایا۔

Advertisement

میزائل لگنے سے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں اس وقت محدود تعداد میں افراد موجود تھے، جس کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔ کیونکہ ابھی کام کا وقت شروع نہیں ہوا تھا۔

اسرائیلی ریسکیو سروسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ علاقہ پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمارت اور اس کے اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، میزائل حملے کے بعد علاقے میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد عمارت کے بعض حصوں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اسرائیل کا ردعمل

اسرائیلی حکام نے حملے کو “جارحیت کی نئی لہر” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اس نوعیت کی کارروائی خطے کو کھلی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اس حملے کو “اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی اقدام” قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اس حملے میں تل ابیب، بیئر سبع اور دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی برادری نے اس تازہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل کے مالی نقصانات کا تخمینہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیلی معیشت کو تقریباً 28 ارب امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ تخمینہ اسرائیلی کرنسی میں 100 ارب شیکل کے برابر بتایا گیا ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم تقریباً 7840 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ نقصان دجالی معیشت، بنیادی ڈھانچے، تجارتی سرگرمیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری پر کاری ضرب لگا سکتا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا اور ابھی نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنا یا ہے اور ایرانی میزائل حملےکے بعد تل ابیب اور ہولون سمیت متعدد مقامات پر شدید نقصان اطلاعات ہیں۔

مشهد للمعركة الجوية وفشل منظومات الدفاع التابعة للاحتلال بالتصدي لصواريخ إيران وأصوات انفجارات قوية. pic.twitter.com/D3M7Vs4x1r

— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) June 19, 2025

Advertisement

اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔

اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق یر السبع میں ساروکا اسپتال پر میزائل ٹکرایا ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ وہ اسپتال ہے، جس میں غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا علاج کیا جاتا ہے، حملے سے اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا اور ابھی نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنا یا ہے اور ایرانی میزائل حملےکے بعد تل ابیب اور ہولون سمیت متعدد مقامات پر شدید نقصان اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ساروکا اسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر