
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کل ابوظہبی میں ہونے والے پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ کمیشن پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کمیشن کے اجلاس میں اسٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جبکہ وفد میں وزارت تجارت، توانائی، بحری امور اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔
اماراتی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان کریں گے، جو اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، اور آئی ٹی منصوبوں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس اجلاس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینا اور قانونی امور کو حتمی شکل دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News