
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری 20 ماہ طویل جنگ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 55,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
آج جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اب تک 55,104 افراد شہید اور 1,27,394 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے نصف سے زائد ہیں، اگرچہ وزارت شہری اور جنگجو ہلاکتوں میں فرق نہیں کرتی۔
طبی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا ایسے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں طبی عملہ تاحال رسائی حاصل نہیں کر سکا۔
یہ وزارت غزہ میں حماس کے زیر انتظام حکومت کا حصہ ہے، تاہم اس میں کام کرنے والے طبی اہلکار آزادانہ طور پر اعداد و شمار مرتب کرتے ہیں، جن کی درستگی ماضی میں آزاد ماہرین کے تخمینوں سے ہم آہنگ رہی ہے، اگرچہ اسرائیل ان اعداد و شمار پر سوالات اٹھاتا رہا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتا ہے اور شہری ہلاکتوں کا الزام حماس پر عائد کرتا ہے، جو شہری علاقوں میں پناہ لے کر فوجی کارروائیاں کرتی ہے۔
اسرائیل کے مطابق اب تک 20,000 سے زائد حماس جنگجو شہید جا چکے ہیں، تاہم اس دعوے کے شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔
اس جنگ کے نتیجے میں غزہ کا 90 فیصد سے زائد علاقہ بے گھر ہو چکا ہے، جب کہ جنوبی شہر رفح سمیت وسیع علاقوں کو فوجی بفر زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی ختم کیے جانے کے بعد ساڑھے دو ماہ طویل ناکہ بندی نے قحط کے خدشات پیدا کر دیے، جسے مئی میں کچھ حد تک نرم کیا گیا۔
اسرائیل اور امریکا کے حمایت یافتہ امدادی نظام کے تحت امداد کی ترسیل کے عمل میں افراتفری اور لوٹ مار کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور وسیع پیمانے پر لوٹ مار کے باعث خوراک کی ترسیل میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حماس پر امداد ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی ادارے اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔
فی الوقت حماس کے قبضے میں 55 مغوی موجود ہیں، جن میں سے نصف سے کم کے زندہ ہونے کی امید ہے، جبکہ عسکری دباؤ اور اندرونی عوامی احتجاج کے باوجود حماس اب بھی کئی علاقوں پر قابض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News