
ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ حالیہ جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، لیکن اس 12 روزہ جنگ میں ایران بڑی تعداد میں اپنے ایٹمی سائنسدانوں سے محروم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا
جنگ بندی سے چند ثانیوں قبل کئے گئے حملوں میں بھی اسرائیل نے ایران کے ایٹمی سائنسدان کو نشانہ بنایا، اس طرح محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اس جنگ کے آخری ایٹمی سائنسدان بنے۔
محمد رضا صدیقی کی شہادت کے ساتھ ہی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، اور یوں ایران اپنے 17 انتہائی اہم ایٹمی سائنسدانوں سے محروم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کے آغاز کا مقصد ایرانی ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا بتایا تھا اور اسی مقصد کے لیے ہی امریکا نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں سے بسٹر بم گرائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News