
فوٹو: اردو ویب بول نیوز
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ منڈی 1200 ایکڑ پر محیط ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔
دورے کے دوران پولیس چیف کے ہمراہ ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی اور ایس پی بھی موجود تھے، جن کی سربراہی میں سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو کے مطابق منڈی میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ خریدار اور بیوپاری خود کو محفوظ محسوس کریں۔
پولیس چیف نے بتایا کہ منڈی میں 1000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ 27 سے زائد پولیس موبائلز اور 49 سے زائد پولیس پکٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی، عیدالضحیٰ میں پانچ دن باقی، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں خریداری کا زور
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو نے منڈی میں موجود جانوروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت قربانی کا جانور موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا قربانی کا جانور پہلے ہی خرید چکے ہیں۔
پولیس چیف نے منڈی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی کی انتظامیہ نے اس بار پہلے سے بہتر انتظامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری مکمل خیر خیریت سے پوری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News