Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائی فائی ٹیکنالوجی دنیابھر کے صارفین کے لئے کب تک دستیاب ہوگی ؟

Now Reading:

لائی فائی ٹیکنالوجی دنیابھر کے صارفین کے لئے کب تک دستیاب ہوگی ؟
لائی فائی ٹیکنالوجی

لائی فائی ٹیکنالوجی / فوٹو

لائی فائی ٹیکنالوجی دنیا بھر کے صارفین کے لئے کب تک دستیاب ہوگی ؟ ۔ نہ تاروں کا جھنجھٹ،نہ راؤٹرز کی پریشانی ، یہ ٹیکنالوجی دراصل ہے کیا؟ تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں !۔

لائی فائی (Li-Fi) ایک جدید وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ہے جو روشنی کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل کرتی ہے۔  یہ وائی فائی (Wi-Fi) کا متبادل نہیں۔

بلکہ ایک تکمیلی ٹیکنالوجی ہے جو مخصوص حالات میں بہتر کارکردگی فراہم کرتی ہے۔لائی کا مطلب ہے “Light Fidelity”۔ یہ ٹیکنالوجی روشنی کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرتی ہے۔

جیسے کہ ایل ای ڈی بلب جو تیز رفتار میں آن اور آف ہوتے ہیں، اوریہ تبدیلی انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتی۔  اسے 2011 میں ہارالڈہاس نے متعارف کرایا تھا۔

لائی فائی کی نظریاتی رفتار 224 گیگابٹ فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی ہے، جو Wi-Fi سے 100 گنا زیادہ ہے۔

Advertisement

یہ ٹیکنالوجی 10,000 گنازیادہ بینڈوتھ فراہم کرتی ہے۔ یہ روشنی کا سپیکٹرم ریڈیو لہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع ہے۔

IEEE 802.11bb اور ITU-T G.9991 جیسے معیارات Li-Fi کی ترقی اورانضمام کیلیے تیارکیے گئے ہیں۔

مستقبل میں لائی فائی ٹیکنالوجی گھروں،دفاتراورعوامی مقامات پرتیز فتارانٹرنیٹ فراہم کرسکتی ہے ۔

مختلف ممالک اس پر کام کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ابھی مکمل طور پر عام استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

 لیکن مختلف شعبوں میں اس کے استعمال کے لیے منصوبے جاری ہیں۔

اس حوالے سے کہاجارہاہے کہ لائی فائی کی مکمل دستیابی اگلے سال سے  2029 کے درمیان متوقع ہے۔

Advertisement

پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی اب تک ابتدائی مراحل میں ہے۔ چند تعلیمی ادارے اور تحقیقی مراکز اس پر کام کر رہے ہیں۔

 تاہم اس کی وسیع پیمانے پردستیابی کے لیے مزید تحقیق اورسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر