Advertisement
Advertisement
Advertisement

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس، ایران اور غزہ پر جارحیت ناقابل قبول قرار

Now Reading:

استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس، ایران اور غزہ پر جارحیت ناقابل قبول قرار
استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس، ایران اور غزہ پر جارحیت ناقابل قبول قرار

سیکریٹری جنرل اوآئی سی نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی ایران اور غزہ پر جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہرملک کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

اسرائیل کا قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارےگئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں قدس فورس کے سربراہ مارے گئے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران نے قدس فورس کے سربراہ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

Advertisement

ایران کے ایٹمی پلانٹس اور متعلقہ تنصیبات کتنی اور کہاں ہیں؟

قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے ایران کے اصفہان میں موجود نیوکلیئر پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے، ایرانی میڈیا نے اسرائیل کی جانب سے نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنا نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔

اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔

Advertisement

ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔

ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

ایران کے اسرائیل کی فوجی تنصیبات، آپریشنل معاونت کے مراکز اور فضائی اڈے پر حملے

پاسداران انقلاب (IRGC) کی جانب سے جاری کی گئی اسرائیل پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملے کی تفصیلات میں کہا گیا ہےکہ یہ اسرائیلی اہداف پر کیا گیا 18واں حملہ تھا، جس کا ہدف وسطی اسرائیل میں واقع فوجی تنصیبات اور آپریشنل معاونت کے مراکز تھے، جن میں بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ؛ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن ثابت

Advertisement

پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ شہید-136 ڈرونز نے حصہ لیا، جو مسلسل مقبوضہ علاقوں کی فضا میں کارروائیاں کرتے رہے جبکہ ٹھوس اور مائع ایندھن سے چلنے والے ایرانی میزائل بھی استعمال کیے گئے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام بھی ان میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہے۔ ڈرون اور میزائلوں پر مشتمل مشترکہ کارروائیاں مسلسل اور مخصوص اہداف کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ہند-اسرائیلی گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب

رات گئے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں گرے، جہاں ایک رہائشی عمارت کو میزائل کے ٹکڑے لگنے سے آگ لگ گئی۔ واقعے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

جوابی کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ نے وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

امریکا کی ایران کے 20 اداروں پر نئی پابندیاں

What is the Islamic Revolutionary Guard Corps, the group believed to be behind Iran's attack on Israel? – Firstpost

امریکا نے ایران کے 20 اداروں پر انسداد دہشت گردی سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں، رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔

Advertisement

پابندی کے شکار افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لوگ بھی شامل ہیں ۔

جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے: ایران کا دوٹوک اعلان

جمعے کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔یورپی وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو جائے، تاہم ایران نے انکارکر دیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پرحملے روکنے چاہیے، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔

Advertisement

سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں ، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ سفارت کاری کو ایک موقع اور دیا جائے ، فریقین فوری بات چیت کی طرف آئیں ، صورت حال قابو سے باہر ہونے سے پہلے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

یو این سیکرٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Advertisement

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ، عالمی برادری پر بڑی ذمہ داری ہے ، اگر تنازع بڑھ گیا تو اس کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا ، تمام فریقین سے درخواست ہے کہ امن کو موقع دیں۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران متعدد بار کہہ چکا ہے وہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنارہا۔

اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی: عراق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عراقی مندوب نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل 50 اسرائیلی طیاروں نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اقوام متحدہ میں عراق کے ناظم الامور عباس كاظم عبيد الفتلاوی نے کہا کہ یہ طیارے شام اور اردن کے سرحدی علاقے کی طرف سے آئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں یہ 20 طیارے تھے جس کے بعد مزید 30 طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے جو جنوبی عراق کی جانب جارہے تھے، یہ طیارے کربلا، نجف اور بصرہ کے اوپر سے گزرے۔

عراقی مندوب نے مزید کہا کہ عراقی فضائی حدود کی یہ خلاف ورزی دراصل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

عباس كاظم عبيد الفتلاوی کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں ان مقدس شہروں اور مقامات کے لیے خطرے اور ہمارے عوام کے لیے ان مقامات کی اہمیت کے پیش نظر شدید عوامی ردعمل کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خوف، امریکا نے قطر میں ائیر بیس سے طیارے ہٹالیے

امریکا نے ایرانی حملوں کے خطرے کے پیش نظر قطر کے العدید ائیربیس سے اپنے طیارے ہٹالیے۔

Advertisement

سیٹیلائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایران اسرائیل جنگ سے قبل کئی طیارے موجود تھے تاہم اب ائیر بیس پر کوئی طیارہ موجود نہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پروزیرخارجہ روبیوکی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے حوصلہ افزا ہیں اور پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے، تجارت اورانسداد دہشتگردی پربھی بات چیت ہونی چاہیے۔

Advertisement

وزیراعظم نے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر