Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ رات کی فائر ایمرجنسی مشق

Now Reading:

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ رات کی فائر ایمرجنسی مشق
مشق کے دوران ایک فرضی ہوائی حادثے کی نقل تیار کی گئی جس میں ایک طیارے میں آگ لگنے کی صورتحال کو ظاہر کیا گیا

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ رات کے وقت فائر ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

مشق کے دوران ایک فرضی ہوائی حادثے کی نقل تیار کی گئی جس میں ایک طیارے میں آگ لگنے کی صورتحال کو ظاہر کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا، جبکہ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ٹریاژ زون قائم کیا گیا۔

 اس زون میں متاثرین کی درجہ بندی اور ان کی نوعیت کے مطابق بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال؛ پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، مشق کے دوران اے ایس ایف (ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس)، طبی عملہ، فائرفائٹرز، اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔

Advertisement

تمام اداروں کے مابین اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور مربوط کوآرڈینیشن کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس نے ایمرجنسی کے دوران مؤثر اور بروقت کارروائی کو ممکن بنایا۔

مشق کی نگرانی چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر نے کی، جبکہ سینئر حکام نے فیلڈ کمانڈ اور ایئرپورٹ ایمرجنسی پلان کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا۔

اس دوران رات کے وقت کی مشق میں لائٹنگ، ویزیبیلیٹی (دیکھنے کی صلاحیت) اور کمیونیکیشن سسٹمز کی فعالیت کو بھی جانچا گیا تاکہ حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کی تکنیکی یا عملی رکاوٹ نہ پیش آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر