
بلاول بھٹو زرداری / فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش خطے کو بڑی جنگ میں دھکیل دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ورنہ 6 کے بجائے 20 بھارتی طیارے گراسکتے تھے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا بھارتی اقدام روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ایٹمی طاقتوں کودہشتگردی کے خلاف مشترکہ میکانزم بناناچاہیے۔
بلاول نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا،میں ذاتی طور پر دہشتگردی سے متاثر ہوا۔ بلا ول نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار اداکیا۔
مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں یکساں ،دونوں ہی امن کے لئے خطرہ ہیں، چیئرمین پی پی
بلاول کاکہناتھاکہ مودی اورنیتن یاہو کی پالیساں ایک ہیں، دنوں ہی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں وزائے اعظم نفرت پروان چڑھا رہاہے ہیں ۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے جارحیت کو چنا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستانی سرحد حدود کی خلاف ورزی کی،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے بھارت کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ ہماری فورسزنے جوابی کارروائی میں سخت اورموثر جواب دیا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت کے 6 طیارے تباہ کردیے۔
بلاول کا کہناتھاکہ پاکستان نے تحمل کامظاہرہ کیا، 6 کے بجائے 20 بھارتی طیارے گراسکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ با مقصد مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ موجودہ مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ میں ہے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News