میکسیکو کے شہر خواریز چیواوا میں ایک دفتر کے بریک روم میں اُس وقت حیرانی پھیل گئی جب وہاں ایک نایاب اسپائیڈر بندر گھس آیا۔
محکمہ ماحولیات کے تحفظ کے اٹارنی جنرل (PROFEPA) کے مطابق، دفتر میں بندر کی موجودگی کی اطلاع پر فائر فائٹرز اور اینیمل کنٹرول افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
جب اہلکار اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ بندر مزے سے بریک روم میں ادھر اُدھر گھوم رہا تھا۔
حکام کے مطابق بندر بظاہر غذائی قلت کا شکار تھا، تاہم اب وہ ویٹرنری کیئر میں بہتر حالت میں ہے۔ پروفیپا نے بتایا کہ بندر کے لیے جلد ایک مناسب اور محفوظ رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسپائیڈر بندر میکسیکو میں تحفظ یافتہ اور نایاب نسلوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں پالنا یا خرید و فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
