Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور

Now Reading:

ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور
ای کامرس پر ٹیکس کی حد 50 لاکھ روپے پر رکھی گئی

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف مالیاتی مسائل پر بحث کی گئی۔

ای کامرس پر ٹیکس کے حوالے سے ایف بی آر کے ممبر نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ای کامرس پر ٹیکس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

وزیر خزانہ نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خزانہ کمیٹی نے ای کامرس کے لیے تھریش ہولڈ کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم چیئرمین ایف بی آر نے اس بات کا جواب دیا کہ سفارشات میں شاید کچھ ٹائپو کی غلطی ہو سکتی ہے۔

کمیٹی نے ای کامرس کے لیے آمدنی کی حد 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز پر اعتراض نہیں کیا، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے اس کی درستگی کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: سوزوکی آلٹو 2025 جدید قیمت میں حیران کن کمی؛ بجٹ 2025-26 خاص اپڈیٹ

Advertisement

اجلاس میں ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی، جس پر قائمہ کمیٹی نے ای وی پالیسی کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس نہ لگانے کی سفارش کی۔

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، جبکہ وزیر خزانہ نے اس معاملے پر آئی ایم ایف کی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس واپس نہیں لیا جا سکتا۔

ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگا کر ہائبرڈ گاڑیوں سے ٹیکس واپس لیا جائے، جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ اس پر کوئی حتمی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور یہ معاملہ بجٹ کے بعد کمیٹی کے سامنے لایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ معاشی ٹیم ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس واپس لینے کی تجویز پر غور کرے گی اور اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر