 
                                                                              حماس نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فیصلہ اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی “اندھی حمایت” کی تازہ علامت ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا، “ہم امریکی انتظامیہ کی اس بات کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ اس نے پوری دنیا کی مرضی کو نظرانداز کرتے ہوئے، جب کہ سیکیورٹی کونسل کے 15 میں سے 14 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کی، اسے ویٹو کر دیا۔”
مزید پڑھیں: قطر اور مصر کی ثالثی میں بڑا معاہدہ، حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی رہا کر دیا
انہوں نے مزید کہا، “یہ تکبر پر مبنی موقف عالمی قوانین کی توہین اور فلسطینیوں کے خونریزی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔”
حماس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو “غزہ میں بے گناہ شہریوں کے خلاف اپنی وحشیانہ نسل کشی کی جنگ جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل دے رہا ہے۔
حماس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے غزہ میں امداد فراہم کرنے میں ناکامی نے بین الاقوامی کمیونٹی کے اداروں کے کردار اور عالمی قوانین و معاہدوں کی صداقت کے بارے میں بنیادی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 