سابق ایرانی ولی عہد رضاپہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ایک ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔
واضح رہے کہ رضا پہلوی کی یہ ویڈیو 2023 کی ہے، جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسرائیل پہنچے تھے، اور انھوں نے بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔ لیکن اب ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں یہ ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلامی انقلاب امریکہ کے لیے ناقابل برداشت ہے، ایرانی صدر
رضا پہلوی کے مختلف پیغامات اور ان کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا منصوبہ بھی بیان کردیا۔
رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ایران فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے، موجودہ حکومتی نظام کا خاتمہ قریب ہے۔
مزید پڑھیں: انقلابِ ایران کے تینتالیس برس مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔ہم نے ابتدائی 100 دن کی عبوری حکومت اور اس کے بعد کی قومی جمہوری حکومت کے لیے تیاری کی ہوئی ہے۔
انہوں نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے کہاکہ وہ ایک ایسی حکومت کے لیے عوام کی مخالفت میں کھڑے نہ ہوں جس کا اختتام قریب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
