چین نے اسرائیل میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو اسرائیلی اتھارٹیز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور حساس یا فوجی مقامات سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا
چین نے اپنے شہریوں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں فضائی سروس معلط ہے، تاہم تین زمینی سرحدی راستے، اردن ریور کراسنگ، کنگ حسین (ایلنبی) برج، اور یتسحاق رابن کراسنگ کھلے ہیں۔
سفارت خانے نے کہا ہے کہ مسافر اپنی صوابدید پر ان راستوں کا استعمال کر سکتے ہیں بشرطیکہ یہ محفوظ ہو۔
اس سے قبل، 13 جون 2025 کو، چین نے ایران اور اسرائیل میں موجودہ “پیچیدہ اور سنگین” سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ میزائل، راکٹ اور ڈرون حملوں کے لیے تیار رہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک سے کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی تھی تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
