
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد میں رواں ہفتے کے آخر میں مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جمعے کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کی صبح سے ہی شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ تاہم، بارش کی شدت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پرطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے سبب ہائی الرٹ،خصوصی ہدایت جاری
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک بھر میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ بدھ سے اثر انداز ہونا شروع ہوگا، جمعے کی شام یا رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News