ترکیہ کے قدیم شہر گورڈین سے 2800 سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے۔
نو دریافت شدہ یہ مقبرہ فریجین سلطنت کے دور سے تعلق رکھتا ہے، یہ سلطنت 1200 سے 675 قبل مسیح تک موجود رہی، اور اس کا دارالحکومت گورڈین تھا۔
آٹھویں صدی قبل مسیح میں گورڈیاس نامی بادشاہ کی حکمرانی کے دوران اس سلطنت کی بنیاد رکھی گئی، اور بعد ازاں اس کے بیٹے مڈاس نے اس کا کنٹرول سنبھالا۔ یہ سلطنت بالآخر سکندر مقدونی کے ہاتھوں ختم ہوئی۔
دریافت ہونے والے مقبرے میں دفن شخص کی شناخت مڈاس سے منسلک شاہی خاندان کے کسی فرد کے طور پر کی گئی ہے۔
مقبرے سے ملنے والے نوادرات اور دفن کرنے کے انداز سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ مقبرہ ایک اہم شاہی شخصیت سے تعلق رکھتا ہے۔
گورڈین کا قدیم شہر اپنی تاریخی اہمیت اور آثار قدیمہ کے ورثے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
یہ دریافت ترکیہ کی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
