Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

Now Reading:

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا۔جے شکر کے بیان کو غیر ذمے دارانہ قراردیدیا۔

ان کاکہناتھاکہ کہ سفارتکاروں کی گفتگوکامقصد امن کافروغ پونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہاکہ  ایک وزیر خارجہ کے لب و لہجے کو اُن کے باوقار منصب کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سالوں سے گمراہ کن اور من گھڑت بیانیے دے کردنیاکودھوکہ دینے کی مہم چلا رہاہے۔

ان کا کہناتھاکہ بھارت گمراہ کن مہم سے خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پاکستان مخالف ہرزہ سرائی بھارت کی سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کونہیں چھپاسکتی۔

ترجمان کاکہناتھاکہ بھارتی  ہرزہ سرائی  مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت دوسروں پر انگلی اٹھارہاہے مگر وہ خوددہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے

ان کاکہناتھاکہ بھارت کوجھوٹے اور گمراہ کن بیانیے گھڑنے سے بھی باز آنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ   پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف خودمختاری کے دفاع کےلئے پُرعزم ہے۔

ان کاکہناتھاکہ گزشتہ ماہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ حملوں کامنہ توڑجواب اس عزم کا ٹھوس ثبوت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ بھارت سے آنے والابیانیہ اُس کی ناکام فوجی مہم جوئی کے بعدشدید مایوسی کوظاہرکرتاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے نے کہاکہ بھارت کیلیے یہی بہترہوگاکہ وہ اپنی گفتگوکے معیار کو بہتر بنائے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا صرف انہیں یاد رکھے گی جنہوں نے سب سے زیادہ دانائی سے کام لیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر