Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی، چین جدید اسٹیلتھ طیارے اور دفاعی سسٹم فراہم کرے گا

Now Reading:

پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی، چین جدید اسٹیلتھ طیارے اور دفاعی سسٹم فراہم کرے گا

کومت پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی گئی اہم سفارتی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں چین کی جانب سے پاکستان کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی پیشکش نمایاں ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کو 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، KJ-500 اواکس سسٹم اور HQ-19 ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ ہتھیار پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے اور خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید برآں چین نے پاکستان کو دیے گئے 3.7 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو مصنوعی ذہانت (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) میں تربیت دی جائے گی، جو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو تقویت دے گی۔

VIDEO) Pakistan Eyes China's HQ-19 in Game-Changing Move to Neutralise Indian Missile Threat - Defence Security Asia

Advertisement

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو آئندہ چند سالوں میں 3 سے 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی متفقہ کوششیں جاری ہیں، جو علاقائی اقتصادی استحکام اور تعاون کی نئی راہیں کھولیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر