Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی منصوبوں پر چھری چل گئی، وفاقی حکومت نے 100 ارب روپے کم کر دیے

Now Reading:

ترقیاتی منصوبوں پر چھری چل گئی، وفاقی حکومت نے 100 ارب روپے کم کر دیے
ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبے نمایاں طور پر متاثر ہوں گے:

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی واضح کمی کی تجویز دے دی ہے۔

بول نیوز نے دستیاب سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر یہ تفصیلات حاصل کی ہیں، جن کے مطابق مختلف اہم شعبوں میں فنڈز میں کٹوتیاں جبکہ چند مخصوص سیکٹرز میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کا مجوزہ حجم 1,000 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جو کہ رواں مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ حجم 1,100 ارب روپے سے 100 ارب روپے کم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے آغاز میں پی ایس ڈی پی کا اصل حجم 1,400 ارب روپے تھا، جسے سال کے دوران کم کر کے 1,100 ارب روپے کر دیا گیا۔

ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبے نمایاں طور پر متاثر ہوں گے:

Advertisement

اعلیٰ تعلیم کمیشن اور تعلیمی منصوبہ جات کا بجٹ 83 ارب روپے سے کم کر کے 63 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، صحت کا بجٹ 35 ارب سے کم کر کے 22 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

توانائی کے شعبے کے لیے ترقیاتی بجٹ 169 ارب سے کم کر کے 144 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا بجٹ 89 ارب سے گھٹا کر 59 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے فنڈز 135 ارب سے کم کر کے 109 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

تاہم بعض شعبوں میں فنڈز میں اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا بجٹ 268 ارب سے بڑھا کر 332 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جو کہ اس شعبے کو حکومت کی ترجیح ظاہر کرتا ہے۔

چاروں صوبوں کے لیے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی حجم 2,795 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جو کہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ حجم 2,358 ارب روپے سے 437 ارب روپے زیادہ ہے۔

پنجاب: 1,188 ارب روپے

Advertisement

سندھ: 887 ارب روپے

خیبرپختونخوا: 440 ارب روپے

بلوچستان: 280 ارب روپے

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی امداد میں 46 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 30 جون 2024 تک مجموعی طور پر 1,096 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے جانے کی توقع ہے، جو نظرثانی شدہ اہداف کے قریب تر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر