Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار

Now Reading:

لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار
نائیجیریا کے صوبہ سوکوتو میں کشتی الٹنے سے 40 سے زائد افراد لاپتہ

رواں سال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے 2025 میں لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ملزم ریاض حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کرم ایجنسی کا رہائشی ہے اور اس پر انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں: لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

ملزم ریاض حسین نے ایک شہری سے یورپ بھیجنے کے لیے 36 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم اسے لیبیا بھیج دیا۔ وہاں پہنچنے پر، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ داخل کرانے کی کوشش کی، جس دوران کشتی حادثے کا شکار ہو گئی اور شہری کی موت واقع ہوئی۔

ایف آئی اے نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس فریز کر کے 60 لاکھ روپے کی رقم ضبط کی ہے۔ ملزم کو اسپیشل کورٹ امیگریشن سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

ایف آئی اے کی جانب سے ریاض حسین کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر