Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا: صدارتی الیشکن میں لبرل جماعت کے لی جی میونگ نے میدان مار لیا

Now Reading:

جنوبی کوریا: صدارتی الیشکن میں لبرل جماعت کے لی جی میونگ نے میدان مار لیا
جنوبی کوریا: صدارتی الیشکن میں لبرل جماعت کے لی جی میونگ نے میدان مار لیا

جنوبی کوریا میں ہونے والے غیر معمولی صدارتی انتخابات میں، لبرل جماعت “ڈیموکریٹک پارٹی” کے امیدوار لی جی میونگ نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی حریف جماعت “پیپلز پاور پارٹی” کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔

یہ انتخابات سابق صدر یون سوک یول کی معزولی کے بعد کرائے گئے تھے، جنہوں نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کیا تھا۔

انتخابی عمل میں 79.38 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا، جو 1997 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔

لی جی میونگ نے اپنی کامیابی کو “یون کے مارشل لا کے خلاف عوامی فیصلہ” قرار دیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں معیشت کی بحالی، شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت اور امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مستحکم کرنے کا عہد کیا۔

ان کی فتح نے جنوبی کوریا کی مالیاتی منڈیوں میں مثبت ردعمل پیدا کیا ہے، جہاں اقتصادی اصلاحات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ نے لی جی میونگ کی فتح کو آزاد اور منصفانہ قرار دیا ہے، تاہم چین کے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر یون کی معزولی کے بعد، امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنوبی کوریا کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے، جس سے تجارتی تعلقات میں تناؤ آیا ہے۔

نئی حکومت کو معیشت کی بحالی، امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اور چین و جاپان کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم کرنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

لی جی میونگ نے “جالسنیزم” کے نام سے ایک وژن پیش کیا ہے، جس میں چار دن کا کام کا ہفتہ، ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ اور قانون سازوں کے لیے ریکال سسٹم شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر