
معروف اداکارہ عائشہ خان کی گھر سے ملنے والی 7 روز پرانی لاش تاحال ایدھی سرد خانے میں موجود ہے، لاش کی وصولی کے لیے متوفیہ کے کسی بچے نے ایدھی حکام سے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔
ایدھی زرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ عائشہ خان کی لاش کی حوالگی کے لیے ابھی تک ورثا نے رابطہ نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے تاحال جنازے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ تین بچوں کی ماں تھیں، بیٹی لندن ایک بیٹا ملائشیا جبکہ دوسرا بیٹا اسلام اباد میں مقیم ہے، متوفیہ کے بھانجے سے رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
پولیس حکام کے مطابق متوفیہ عائشہ کے بیٹے سے رابطہ ہوا ہے جو اج دوپہر تک کراچی پہنچیں گے، اداکارہ کی میت کو حقیقی رشتے کے حوالے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں ان کے فلیٹ سے ملی، جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق ان کے انتقال کو کئی روز گزر چکے تھے، تاہم چونکہ وہ اکیلی رہ رہی تھی تو کسی کو پتہ نہ چلا، اور ان کی موت کا علم ان کے انتقال کے 7 روز بعد اس وقت ہوا، جب پولیس علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ان کے فلیٹ پہنچی۔
واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ، ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔
عائشہ خان خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News