
صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون کی موسلا دھار بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، فیصل آباد سب سے زیادہ بارش والا ضلع رہا، جہاں جی ایم اے ٹاؤن میں 98 ملی میٹر، مدینہ ٹاؤن میں 91 ملی میٹر جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش دیکھی گئی، جہاں نشتر ٹاؤن میں 50 ملی میٹر، لاہور ایئرپورٹ پر 24 ملی میٹر اور باقی شہر میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، قصور میں 63 ملی میٹر، شیخوپورہ 50 ملی میٹر، جوہرآباد 48 ملی میٹر اور سرگودھا میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش، موسم دلفریب
چکوال میں 28 ملی میٹر، چنیوٹ میں 22 ملی میٹر، راولپنڈی میں 18 ملی میٹر، نارووال میں 17 ملی میٹر، اٹک 12 ملی میٹر، گجرات، میانوالی میں 10 ملی میٹر، مظفر گڑھ، نورپورتھل میں 5 ملی میٹر، مگلا، سیالکوٹ میں 2 ملی میٹر جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور راولا کوٹ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News