
بھارتی مسافر طیارہ تباہ/ فوٹو
طیارہ کتنی بلندی پرتھا، کتناسفر کیا،کیوں تباہ ہوا؟۔ بھارتی میڈیاکے خودساختہ ماہرین کے تجزیے وتبصرے شروع ہوگئے۔
احمد آباد طیارہ حادثے کے حوالے سے بھارتی میڈیاکے خودساختہ ماہرین نے تجزیے شروع کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد زیادہ بلند پرواز کرہی نہیں پایا۔
طیارہ کتنی بلندی پرتھا، کتناسفر کیا،کیوں تباہ ہوا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے 5 کلومیٹرتک ہی سفر کیا ۔ طیارہ زمین سے محض 825 فٹ کی اونجائی پر تھا۔ اس حوالے سے ایوی ایشن ماہرین کا کہناتھاکہ پرواز اونچائی پر نہیں جاپارہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ مکمل طریقے سے ٹیک آف کر ہی نہیں سکا تھا۔ پروازیں عام طور پر30 سے 40 ہزار فٹ کی بلندی پرپرواز کرتی ہیں ۔
تباہ ہونے والا بھارتی مسافرطیارہ 40 ہزار فٹ تک بلندی پراڑنے کی صلاحیت رکھتاتھا۔ مگر طیارہ 825 فٹ کی بلندی پر تھا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
अहमदाबाद प्लेन क्रैश: कैसे हुआ हादसा? ग्राफिक्स के जरिए समझिए#Ahmedabad | #PlaneCrash | @NaghmaSahar | @Awasthis pic.twitter.com/VK4ze38Yjs
— NDTV India (@ndtvindia) June 12, 2025
ایسا لگ رہاتھا کہ طیارے کوبلندی پرجانے سے روکا گیا، تجزیہ کار
اس حوالے سے ایک اور بھارتی ٹی وی پرتجزیہ کارنے کہاکہ ایسا محسوس ہورہاتھاکہ طیارے کواڑنے سے روکاگیا۔
تجزیہ کار کا کہناتھا کہ طیارہ 5 کلومیٹرپرنچلی پروازکرتارہامگر بلندی پر نہ جاسکا۔
تجزیہ کار کاکہناتھاکہ ایسا لگ رہاہے جیسے طیارے کوبلندہونے سے روکا گیا یا طیارہ بلندی پرپہنچ ہی نہ سکا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News