
بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس؛ رکن ممالک کے سربراہان کا پُرتپاک استقبال
اطلاعات کے مطابق پاکستان کو بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر ایک اور شاندار فتح حاصل ہوئی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا، رکن ممالک نے بھارتی موقف کو درخور اعتنا نہ جانا۔
بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، لیکن رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی موقف کی حمایت سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت پر کرغزستان کے شکرگزار ہیں، احد چیمہ
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا اور پاکستان پر حملہ کیا تاہم بھارتی اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News