
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ پر مظالم کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید 86 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ایران کے غزہ پر تازہ حملوں میں 86 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیلی فورسز بلڈوزروں کے ذریعے فلسطینیوں کے گھروں کو بھی مسمار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید
آج صبح سویرے ایک چھاپے کے دوران اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے 66 سالہ خاتون سر میں گولہ لگنے سے شدید زخمی ہوئی، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔ شہید ہونے والی معمر خاتون کا نام زاہیہ یہودہ العُبیدی بتایا گیا ہے۔
مشرقی بیت المقدس کے نواحی قصبہ حِزمہ میں آج صبح اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کے گھر کو کوئی نوٹس دیئے بغیر مسمار کردیا ہے۔
گورنریٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلڈوزر گھر کی دیواریں توڑ رہا ہے، جس سے گھر کی بنیادیں منہدم ہو گئی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صبح اسرائیلی فوج نے نٹسارم چوراہا (Netzarim junction) کے قریب امدادی اشیاء کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں 56 بے گھر افراد تھے جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وادی غزہ کے جنوب میں کم از کم 25 افراد شہید جبکہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں 62 کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News