Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نئے کرنسی نوٹ کی باز گشت، اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

Now Reading:

سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نئے کرنسی نوٹ کی باز گشت، اسٹیٹ بینک نے تردید کردی
سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نئے کرنسی نوٹ کی باز گشت، اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)  نے سوشل میڈیا پر ایک ہزار کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے دعووں کی تردید کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ہزار روپے کے “نئے” کرنسی نوٹ کے حوالے سے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ نوٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور ایک ہزار روپے کا کوئی نیا نوٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت کا بڑا بریک تھرو، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اربوں کا اضافہ

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ہزار کے نوٹ کا نیا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے اور اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے یہ نیا نوٹ جاری کردیا ہے، جس کے بعد پرانے نوٹ منسوخ ہوجائیں گے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ ڈیزائن 2024 میں خود تیار کیا ہے، اس ویڈیو کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، یہ ویڈیو TikTok سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ملکی ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی نیا نوٹ جاری کیا جائے گا تو اسٹیٹ بینک باضابطہ طور پر اس کا اعلان کرے گا، SBP کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر بھی اطلاع جاری کی جائے گی اور باقاعدہ میڈیا کمپین کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جاتاہے۔

اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام وائرل ویڈیوز یا جعلی تصاویر کو شیئر نہ کریں، اور مستند معلومات کے لیے صرف SBP کی ویب سائٹ اور سرکاری سوشل میڈیا چینلز سے معلومات لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر