
حیدرآباد: ٹنڈو جام کے قریب واقع ایک مدرسے کی چھت تیز بارش کے باعث منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹنڈو جام اسپتال جبکہ تشویشناک حالت میں موجود بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے، سول اسپتال میں زیر علاج دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، مزید آٹھ بچوں کی حالت نازک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔
واقعہ کے فوری بعد مقامی انتظامیہ، پولیس اور امدادی ادارے متحرک ہو گئے۔ مدرسے کے ملبے سے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری رہا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چھت بارش کے باعث کمزور ہونے کے بعد اچانک گری جس سے کلاس میں موجود بچے زد میں آ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News