
رائل چیلنجز بینگلورو نے آئی پی ایل 2025 کا ٹائیٹل نام کرلیا/ فوٹو ایکس گریب
رائل چیلنجز بینگلورو نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل پہلی بار نام کر لیا۔ پنجاب کنگز کو 7 رنز سے ہرادیا،کپتان کوہلی فتح پر آبدیدہ ہوگئے۔
فائنل میں پنجاب کنگز نے رائل چیلنجز بینگلورو کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190رنز اسکور کیے۔ کپتان کوہلی 43 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
رجت پاٹیدار نے 26 اور لیام لیونگسٹن نے 25 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے 3، 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
AdvertisementIPL finally has reached the level of Premier League football fandom pic.twitter.com/gwOGNd8ioH
— Gabbar (@GabbbarSingh) June 3, 2025
191 رنز کے تعاقب میں پنجاب کنگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی۔ کنگزکی جانب سے ششانک سنگھ 61 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
آر سی بی کی جانب سے کرونال پانڈیا اور بھونیشور کمار نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آر سی بی نے آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتاہو۔
پہلی بار ٹائیٹل نام ہونے پر رائل چیلنجز کے کپتان کوہلی آبدیدہ ہوگئے ۔
Only Virat Kohli fans are allowed to touch the like button !!! ❤️#IPLFinal Congratulations RCB@GiveRep
pic.twitter.com/fIqRqn09EZ— Manoj Verma (@Manojve1228) June 3, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News