Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا گیم کھلینے والے روبوٹس مستقبل میں گھریلوں خدمات بھی سرانجام دیں گے

Now Reading:

کیا گیم کھلینے والے روبوٹس مستقبل میں گھریلوں خدمات بھی سرانجام دیں گے
کیا گیم کھلینے والے روبوٹس مستقبل میں گھریلوں خدمات بھی سرانجام دیں گے

ایلفا بوٹ 2 ایک انسان نما روبوٹ ہے، جو چین کی AI² روبوٹکس نے بنایا ہے، مکاؤ میں منعقدہ ٹیک کانفرنس میں اس روبوٹ نے لوڈو کھیلنے کا مظاہرہ کیا۔

AlphaBot2 plays dice at Beyond Expo in Macao in May 2025.

روبوٹ نے گیم کھیلتے ہوئے ڈائس رول کرنے کے لیے خودکار مشین کا بٹن دبایا، روبوٹ جیتنے کی صورت میں مخالف کو تھمز اپ بھی کرتا رہا۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ ’embodied AI’  ہے، یعنی حقیقتی ماحول میں محسوس کرنے، سمجھنے اور عمل کرنے کے قابل ہے۔

صارفین نے اسے صرف چند جملوں میں ڈائس کھیلنے کے بارے میں سکھا دیا، اور اس نے ڈائس کھیلنا شروع کردیا۔

Advertisement

چائے پکانے اور برتن دھونے کا خواب

AlphaBot 2 at Beyond Expo in Macao in May 2025.

AI² Robotics کے سی ای او گو یاندونگ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ روبوٹ نہ صرف ڈائس بلکہ گھر کے کھانا پکانے، چائے بنانے اور برتن دھونے جیسے کام بھی کرسکتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں: “اگر آپ چائے بنانا چاہیں، روبوٹ جان لے گا کہ ٹی بیک کہاں سے لانا ہے، گرم پانی کس طرح کٹورے میں ڈالنا ہے اور کیسے آپ کو چائے پیش کرنی ہے۔”

انھوں نے مزید کہا کہ کھانے کے بعد، امید ہے یہ روبوٹ ہمارے لیے تمام برتن بھی صاف کردے، ہمیں پکانا اچھا لگتا ہے، مگر صفائی کرنا پسند نہیں ہوتی۔

صنعتی استعمال پہلے، گھریلو سپورٹ بعد میں

Advertisement

ایلفا بوٹ 2  پہلے ہی چینی کار فیکٹری میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جہاں یہ سامان کو گاڑیوں میں لوڈ کرنےم اتارنے ، گاڑی کھینچنے اور ونڈشیلڈز پر لیبل لگانے جیسے کام انجام دے رہا ہے۔

ہوم سپورٹ کے لیے یہ تکنیکی طور پر ممکن ہے، مگر ابھی مہنگا ہے، چین میں اس روبوٹ کی قیمت تقریباً 15 ہزار ڈالر کے قریب ہے، اور AI² امید کر رہی ہے کہ پانچ سال میں قیمت اتنی نیچے آجائے گی کہ ہر مڈل–کلاس گھر اسے خرید سکے ۔

ماہرین کے خیال میں 5سے 10 سال میں گھریلو انسان نما روبوٹس عام ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر