Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن قرار دے دیا

Now Reading:

سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن قرار دے دیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام دشمن اور غیر متوازن قرار دیا ہے۔

بار کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بجٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات، بلند افراطِ زر اور بے قابو مہنگائی کے تناظر میں یہ بجٹ غریب اور متوسط طبقے کے لیے مزید غیرمحفوظ ثابت ہوگا۔

حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقے کو سبسڈی دینا جبکہ کم از کم اجرت کو صرف 37 ہزار روپے پر برقرار رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ

Advertisement

سپریم کورٹ بار نے اعلیٰ عدلیہ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے پر بھی کڑی تنقید کی اور اسے غیر ضروری اخراجات میں شمار کیا۔

اعلامیے کے مطابق صرف وزارتیں ختم کر دینے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اصلاحات اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

بار نے بجٹ میں تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں کے لیے واضح فنڈز مختص نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غیرترقیاتی منصوبوں پر بھاری رقوم مختص کرنا عوامی مفاد کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ کا مثبت ردعمل؛ 100 انڈیکس میں پہلی بار نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور

اعلامیے میں آئی ٹی، آن لائن کاروبار اور چھوٹے تاجروں پر نئے ٹیکسز کو معیشت کی ترقی کے لیے رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ بار کے مطابق یہ ٹیکسز مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ کریں گے اور کاروباری طبقے کو نقصان پہنچائیں گے۔

سپریم کورٹ بار نے ایف بی آر میں موجود اختیارات رکھنے والے افسران کی من مانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ادارے میں جامع اصلاحات نہیں کی جاتیں تب تک ٹیکس نیٹ کو مؤثر طور پر بڑھانا ممکن نہیں۔

Advertisement

اعلامیے میں بجٹ کو ایک بار پھر خسارے کا بجٹ قرار دیا گیا ہے، جو براہِ راست درمیانے اور نچلے طبقے پر مالی بوجھ ڈالے گا۔

بار نے مزید کہا کہ حکومتی فضول اخراجات، مالی بے احتیاطی اور غیر شفاف ترجیحات عوام میں بے چینی اور بداعتمادی کو جنم دے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر