Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : ٹک ٹاکر بہن بھائی 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث نکلے

Now Reading:

کراچی : ٹک ٹاکر بہن بھائی 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث نکلے
خیرپور پولیس کا انوکھا کارنامہ: دو سالہ بچے پر جھگڑے اور حملے کا مقدمہ درج

کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔

26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔

تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی حفاظتی ایڈوائزری جاری

تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

Advertisement

تفیتشی حکام  کا کہنا ہے کہ ملزمہ یسرا ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہے ، جبکہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ  تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے  آئی تھی۔

مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیوز وائرل کرنا سستی شہرت کا نیا طریقہ؟ اریکا حق کا ٹک ٹاکرز پر سنگین الزام

فوٹیج میں متاثرہ تاجر سالک کو گھر کے سامنے گاڑی پر کپڑا ڈالتے دیکھا گیا اسی دوران ایک کالی گاڑی نظر آئی، گاڑی سے پہلے 2 برقعہ پہنچی خواتین اور پھر مرد سالک کے قریب آئے ۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر سالک کے گھر میں داخل ہوئے،  ایک برقعہ پہنے خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی نظر آیا اور ملزمہ کو واپسی میں بھرا بیگ لے جاتے بھی دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر