
ایران کی جانب سے اسرائیل کے زیر استعمال امریکی ساختہ ایف 35 طیاروں کی تباہی کے دعووں کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرا نے 4 اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد ایف 35 بنانے والی امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرز مسلسل گر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا
اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریباً 4 فیصد گرگئے۔
خیال رہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج اب تک ایرانی دعوؤں کی تردید کرتی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News