Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ عوامی جذبات کے منافی ہے، زاہد خان

Now Reading:

اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ عوامی جذبات کے منافی ہے، زاہد خان
عوام کے مفادات کو ترجیح دیں گے، نہ کہ اپنے مالی فوائد کو

سینئر سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی جذبات کے منافی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے، ایسے میں ایوانِ بالا اور قومی اسمبلی کے سربراہان کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

زاہد خان نے کہا کہ ایک جانب حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرضے لے رہی ہے تو دوسری جانب اعلیٰ عہدیداروں کی آسائشات اور مراعات میں اضافہ کر رہی ہے، جو عوام کو ایک منفی پیغام دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: قوم مہنگائی برداشت کرے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

انہوں نے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے حکومت اراکینِ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر چکی ہے، جس نے عام شہریوں میں بے چینی کو جنم دیا ہے۔

Advertisement

زاہد خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اراکین عوامی نمائندے ہیں، اور ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام کے مفادات کو ترجیح دیں گے، نہ کہ اپنے مالی فوائد کو۔

یہ تاثر بن رہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے جبکہ عوام کی مشکلات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ایسے فیصلے حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو چاہیے کہ وہ خود تنخواہوں میں اضافے سے دستبردار ہو جائیں، تاکہ ایک مثبت مثال قائم کی جا سکے اور عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ قیادت خود کو قربانی کے لیے پیش کرنے کو تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر