Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کاگوشت کس طرح اورکتنی مقدار میں کھائیں؟ ماہرین صحت کی گائیڈلائنز جاری

Now Reading:

قربانی کاگوشت کس طرح اورکتنی مقدار میں کھائیں؟ ماہرین صحت کی گائیڈلائنز جاری
قربانی کاگوشت

قربانی کاگوشت / فوٹو

قربانی کاگوشت کس طرح اورکتنی مقدار میں کھائیں؟۔ماہرین صحت نے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔  

بلند فشارخون،شوگر،جلدی بیماریوں میں مبتلامریض قربانی کاگوشت کھانے میں احتیاط سے کام لیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ اس بارعیدالاضحیٰ سخت گرم موسم میں آئی ہے۔

موسم شدید گرم!گوشت کازیادہ استعمال نظام ہاضمہ کےلئے نقصاندہ ہوگا

چونکہ موسم شدید گرم ہے ایسے میں اگربڑے کاگوشت زیادہ استعمال کیاجائے تویہ نظام ہاضمہ کیلئے نقصاندہ ہوگا۔

قربانی کاگوشت

Advertisement

قربانی کا گوشت زیادہ دن فریزر میں نہ رکھیں

ماہرین صحت نے اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ عوام کو قربانی کا گوشت زیادہ دنوں تک فریزر میں نہ رکھنے کا مشورہ دیاگیاہے ۔

زیادہ ابال کرپکائیں،مرغن اورچٹ پٹے مصالحوں سے پرہیزکریں

طبی ماہرین کے مطابق دانتوں کے  امراض میں مبتلامریض بھی اجتناب برتیں۔ گوشت کو زیادہ سے زیادہ ابال کرپکایاجائے۔ مرغن اورچٹ پٹے مصالحوں سے گریزکیاجائے۔

تندوری یا کوئلے پرنیم پکے گوشت کومعیانہ روی کیساتھ کھائیں۔ ماہرین نے بڑے کے گوشت کو بلندفشارخون کے مریضوں کے لئے خطرناک قراردیاہے۔

قربانی کاگوشت

Advertisement

قربانی فریضہ ہے مگر دین اسلام  معیانہ روی کادرس بھی دیتاہے!

ماہرین کا کہناہے کہ عید قربان مذہبی فریضہ ہے مگر ساتھ ہی دین اسلام ہمیں معیانہ روی کادرس بھی دیتاہے ۔

ایسے مریض جن کومعالجین بڑے کے گوشت سے اجتناب کرنے کامشورہ دیتے انہیں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔

قربانی کاگوشت

طبی ماہرین بڑے کے گوشت کی افادیت سے انکارنہیں کرتے مگراس کازیادہ استعمال مختلف مسائل کاسبب بھی بنتاہے۔

یہی وجہ ہے کہ عیدلاضحیٰ کے حوالے سے ماہرین صحت کی جانب سے عوام کےلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر