Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ

Now Reading:

زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ
زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ

سربراہ سونامی وارننگ سیل کراچی، چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کراچی میں گزشتہ روز سے جاری زلزلوں کے جھٹکوں کو معمولی قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، جس میں جمع شدہ انرجی آہستہ آہستہ ریلیز ہورہی ہے، ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائینگے، جس کے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، زلزلے کی گہرائی کم ہے جسکی وجہ سے اسکو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے، ورنہ اس میگنیٹیوٹ کے زلزلے محسوس بھی کم و بیش  ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جن کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔

مزید پڑھیں: چلی میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، ساحلی علاقوں سے فوری انخلا کا حکم

Advertisement

چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

امیر حیدر کا کہنا تھا یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر