 
                                                                              موٹروے پر سفر کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری نماز کے بعد اپنی بیوی کو سروس ایریا میں چھوڑ کر بغیر اُسے لیے روانہ ہوگیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، گوجرانوالہ کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جا رہا تھا۔ سفر کے دوران یہ فیملی جڑانوالہ سروس ایریا میں نماز کی ادائیگی کے لیے رُکی۔
مزید پڑھیں: احسن اقبال کا کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان
نماز کے بعد شوہر جلدی میں گاڑی میں بیٹھا اور اہلیہ کو اطلاع دیے بغیر روانہ ہو گیا۔
تقریباً 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس کی بیوی تو پیچھے ہی رہ گئی ہے۔ فوری طور پر اُس نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق، ضروری تصدیق کے بعد موٹروے پولیس نے خاتون کو بحفاظت اس کے شوہر تک پہنچا دیا۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر پوری فیملی کی موجودگی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 