
طیارہ حادثہ/ فائل فوٹو
طیارے میں فنی خرابی اڑان سے قبل ہی موجود تھی۔ ایک بھارتی شہری نے ویڈیوشیئرکردی۔
بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے حوالے سے ایک ویڈیوسامنے آئی ہے۔ اس میں دعویٰ کیاگیا کہ طیارہ اڑان بڑھنے سے قبل ہی مختلف خرابیوں کا شکار تھا۔
ایک شہری آکاش وطسا کے اکاؤنٹس یہ چند ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔ ان وئڈیوز میں بدتصیب طیارے کے مسافروں کو ہاتھوں سے پنکھا جلتے دیکھاجاسکتاہے۔
ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیاگیا کہ یہ وہی طیارہ ہے جو اڑان بھرنے سے قبل دہلی سے احمدآباد پہنچاتھا۔ طیارے میں اے سی خراب تھے ۔
جبکہ ٹی وی اسکرین اور لائٹس بٹن بھی کام نہیں کررہے تھے۔ طیارے میں فنی خرابی اڑان سے قبل ہی موجود تھی۔
I was in the same damn flight 2 hours before it took off from AMD. I came in this from DEL-AMD. Noticed unusual things in the place.Made a video to tweet to @airindia i would want to give more details. Please contact me. @flyingbeast320 @aajtak @ndtv @Boeing_In #planecrash #AI171 pic.twitter.com/TymtFSFqJo
— Akash Vatsa (@akku92) June 12, 2025
شہری کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی طیارہ تھا جس سے وہ 2 گھنٹے قبل احمد آبادپہنچا تھا۔ شہری نے اپنی ویڈیو میں ایئرانڈیا کی سروسز پر کئی سوالات بھی اٹھائے۔
شہری کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ویڈیو بنا لی تھی جس کی شکایات وہ کرنے ہی والاتھاکہ حادثے کی اطلاع آگئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News