Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم مہنگائی برداشت کرے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

Now Reading:

قوم مہنگائی برداشت کرے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی بنیادی تنخواہ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بنیادی تنخواہ کے علاوہ 50 فیصد الاؤنس بھی دیا جائے گا، جو ان کی مجموعی مراعات میں مزید اضافہ کرے گا۔ نئی تنخواہ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد آئینی عہدوں پر فائز اعلیٰ حکام کو ان کی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ مالی مراعات فراہم کرنا ہے۔

تاہم اس اقدام پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آ رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو مالی مشکلات اور عام شہری مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں بھی اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اب اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر