Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹاپ 350 یونیورسٹیوں میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

Now Reading:

ٹاپ 350 یونیورسٹیوں میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ
ٹاپ 350 یونیورسٹیوں میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ٹاپ 350 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔

یونیورسٹیوں کی درجہ  بندی کرنے  والے  عالمی  ادارے کیو  ایس  نے  سال 2026  کی جامعہ  درجہ بندی  رپورٹ  جاری کر دی ہے، جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی 354 ویں جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: چین کی مزید جامعات دنیا کے سو بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں شامل

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  ملک کی سب سے بڑی کراچی یونیورسٹی 1001 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی، تاہم سندھ کی کوئی اور  یونیورسٹی دنیا کی 1500 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

کیو ایس عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی مجموعی طور پر 18 یونیورسٹیوں کو عالمی سطح کے 1500 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

 درجہ بندی میں دیگر قابل ذکر پاکستانی یونیورسٹیوں میں پنجاب یونیورسٹی 542، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس(LUMS) 555  اور  یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 654 شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بیوروکریٹس کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا ترمیمی بل، سندھ کی تمام جامعات میں آج بھی تدریسی عمل معطل

اسی طرح کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنز  721، یو ای ٹی لاہور  801، پشاور یونیورسٹی 901،  آغا خان یونیورسٹی 1001 اور   یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 1201 جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 1401 درجہ پر رہی۔

درجہ بندی میں 10 بہترین یونیورسٹیوں میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) امریکا بدستور  پہلے نمبر  پر  براجمان ہے جب کہ امپیریل کالج لندن دوسرے اور  اسٹینفورڈ یونیورسٹی امریکا تیسرے نمبر  پر موجود ہے۔

اسی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے، ہارورڈ یونیورسٹی پانچویں، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چھٹے، ای ٹی ایچ زیورخ ساتویں، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور آٹھویں، یو سی ایل لندن نویں اور کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا دسویں نمبر پر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر