
امدادی کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تازہ ترین حملے امریکا کی این جی او “غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” کے زیر انتظام امدادی مرکز پر کئے ہیں، جس کی زد میں آکر 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی صحت حکام کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع امدادی مرکز کے قریب ان فلسطینیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا، جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
“غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” نے 27 مئی 2025 کو امدادی سرگرمیاں شروع کیں، اور اس کے بعد سے یہ مرکز متعدد مرتبہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ میں اب تک 52,700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی برادری سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News